حیدرآباد میں ایک شخص کی نعش کار سے برآمد

حیدرآباد_ حیدرآباد کے ترملگری میں کار میں ایک 50سالہ شخص کی نعش پائی گئی۔پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت الوال علاقہ کے رہنے والے وجئے بھاسکرریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔مقامی افراد نے اس کار کو پیر کی شب ترملگری کے کھلے میدان میں پایااور بعد ازاں اس کی اطلاع پولیس کو دی۔بعد ازاں پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے کار کی پچھلی نشست سے اس نعش کو نکالا اور اس کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس شخص کا کہیں اور قتل کرتے ہوئے لاش کو کار میں رکھ دیاگیا۔