جرائم و حادثات

حیدرآباد: چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے والے نوجوان کی موت۔لڑکی کو پیزا دینے گیا ہوا تھا

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک لڑکا لڑکی کو پیزا دینے کے لیے گیا ہوا تھا، اس دوران لڑکی کے والد کے آنے پر خوفزدہ لڑکا چوتھی منزل سے کود گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے بورا بنڈہ علاقے میں پیش آیا۔

 

 

پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق 19 سالہ محمد شعیب نامی لڑکے کی بورا بنڈہ علاقے کی لڑکی سے دوستی تھی۔ وہ اتوار کی رات لڑکی کے لیے پیزا لے کر اس کے گھر پہنچا، وہ دونوں مکان کی چوتھی منزل پر بات چیت کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں لڑکی کا باپ آگیا جس پر خوفزدہ لڑکے نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

 

 

بلندی سے کودنے کے نتیجے میں لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا اسے علاج کے لیے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں وہ کل علاج کے دوران فوت ہو گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کر دیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button