انٹر نیشنل

حماس نے یرغمالیوں میں شامل ماں اور بیٹی کو رحم کی بنیاد پر آزاد کردیا

حیدرآباد _ 21 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) حماس نے یرغمال بنائے گئے دو امریکی ماں اور بیٹی کو رحم کی بنیاد پر رہا کردیا۔ فلسطینی بنیاد پرست تنظیم حماس نے دو ہفتے قبل اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کرتے ہوئے 200 افراد کو  یرغمال بنا لیا تھا۔ تاہم  حماس  نے ان میں دو خواتین پر کچھ رحم کیا ہے۔ شدید حملوں کے دوران بنائے گئے تقریباً 200 یرغمالیوں میں سے دو امریکیوں  کو ان کی قید سے رہا کر دیا گیا۔

اسرائیلی حکومت نے  اعلان کیا کہ جوڈتھ تائی رانان اور ان کی بیٹی 17 سالہ نٹالی شوشنا رانان کو حماس کے دہشت گردوں نے چھوڑ دیا ہے  انھوں نے کہا کہ دو امریکی، جو دہشت گردوں کی قید سے آزاد ہوگئے، جمعہ کی رات دیر گئے اسرائیل پہنچے۔ تاہم اسرائیلی حکومت نے ان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکیوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

دوسری جانب حماس  نے بھی اپنے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے دو امریکیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس نے انکشاف کیا کہ ان دونوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا ۔ القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام میں پوسٹ کیا کہ قطر اور مصر سے مشاورت کے بعد امریکی ماں بیٹی کو انسانی ہمدردی کے تحت رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والی ماں بیٹی سے اسرائیلی سفیر نے غزہ کی سرحد پر ملاقات کی۔ انہیں وسطی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button