جنرل نیوز

جمعیتہ علماء ہند عادل آباد کی جانب سے تلنگانہ مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذمہ داران کی تہنیت

عادل آباد جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے مسلمانوں کے مختلف مسائل کے حل کے لئے قائم کردہ تلنگانہ مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذمہ داران کو شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔تہنیت پیش کرنے والوں میں ضلع جمعیتہ علماء ہند عادل آباد حافظ ابوبکر حامد،مولانا اسلم ندوی،حافظ شیخ احمد،حافظ و مولوی علی اشاعتی،حافظ شعیب فیصل و دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر تلنگانہ مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب صدور جناب کوثر محی الدین،جناب محمد سلیم،جناب محمد خلیل احمد کے علاوہ عبدالعزیز بھی موجود تھے۔اس موقع پر مسلم ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذمہ داران اور جمعیتہ کے ذمہ داران نے مسلمانوں کے موجودہ مسائل اور ان کے حل کے لئے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button