جرائم و حادثات

شراب پی کر گاڑی چلانے کے دوران پکڑے جانے پر ایک شخص نے گاڑی کو لگا دی آگ _ نامپلی ریلوے اسٹیشن کے پاس واقعہ

شراب پی کر گاڑی چلانے کے دوران پکڑے جانے پر ایک شخص نے گاڑی کو لگا دی آگ _ نامپلی ریلوے اسٹیشن کے پاس واقعہ 

حیدرآباد _ حیدرآباد کے نامپلی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف منعقدہ مہم کے دوران ایک شخص نے ٹریفک پولیس پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اپنی چیتک گاڑی کو سڑک پر آگ لگا دی۔

بتایا جاتا ہے کہ آج رات نامپلی ریلوے اسٹیشن کے سامنے ٹریفک پولیس کی جانب سے شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کو پکڑنے کی ڈرنک ان ڈرائیو مہم منعقد کی ۔اس دوران ٹریفک پولیس نے چیتک گاڑی پر آنے والے ایک شخص کو روک کر اس کا ٹیسٹ کیا۔جس میں پتہ چلا کہ وہ شخص شراب پی کر گاڑی چلا رہا تھا جس پر پولیس نے اسے روک دیا اور چیتک کو سڑک کے بازو رکھا دیا۔جس پر اس شخص نے برہمی کی حالت میں چیتک پر پٹرول چھڑک پولیس والوں کے سامنے ہی آگ لگا دی۔پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے چیتک گاڑی پر پانی ڈال کر آگ کو بجھایا۔تب تک چیتک آدھی جل گئی۔

پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔اس شخص کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button