جرائم و حادثات

بارش سے بچنے کیلئے رکنے والا نوجوان ہلاک ۔ حیدرآباد میں حادثہ

حیدرآباد: بارش سے بچنے کیلئے سڑ ک کے کنارے کھڑے ہونے والا نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ مادھاپورپولیس نے بتایا کہ 5 جولائی کی رات 9 بجے 25 سالہ ونود ساکن وسنت نگر، کوکٹ پلی جو کہ جونیرسیلز انجینئربتایا گیا ہے، بائیو ڈایورسٹی سے کوکٹ پلی کی سمت موٹرسائیکل پرجارہا تھا، اچانک بارش ہونے کی وجہہ سے وہ بارش سے محفوظ رہنے کیلئے گاڑی روک کرمادھا پورآئیکیا کے پاس انڈرپاس روڈ کے کنارے کھڑا ہوگیا۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والی ٹرالی نے اسے پیچھے سے ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں نوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button