جرائم و حادثات

  حیدرآباد میں ہوم گارڈ کی گالی گلوج پر خود کو آگ لگا لینے والے نوجوان کی دوران علاج موت

حیدرآباد _10 جنوری ( اردو لیکس) شہرحیدرآبادکے کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کے سامنے ہوم گارڈ کی جانب سے کی گئی گالی گلوج سے دل برداشتہ ہوکرجسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالینے والے نوجوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔یہ واقعہ 4جنوری کو پیش آیا تھا تاہم اس نوجوان کے علاج کے دوران آج موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق 19سالہ  راجو کے بھائی کو کلثوم پورہ پولیس نے ایل پی جی گیس سلنڈر کی چوری کے الزام میں پولیس اسٹیشن لایاتھا۔راجو اپنے بھائی کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچا تاہم اسی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہوم گارڈ امرناتھ نے اس سے گالی گلوج کی جس پر راجو نے پولیس اسٹیشن کے سامنے خود پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی۔اس کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی آج موت ہوگئی۔راجو کے گھر والوں نے لاش کے ساتھ ہوم گارڈ امرناتھ کے خلاف احتجاج کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button