جنرل نیوز

عبداللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس نظام آباد کا شاندار افتتاح _ مفتی سعید اکبر۔ ڈپٹی میئر ادریس خان۔ صدر ضلع مجلس شکیل احمد فاضل۔کارپوریٹرس۔ ایم اے قدوس، ماجد صدیقی کی شرکت

نظام آباد:15/جنوری (پریس نوٹ ) صدر ضلع ختم نبوت سوسائٹی و امام وخطیب جامع مسجد لین گلی نظام آباد مفتی سعید اکبر صاحب کی دعاء اورڈپٹی میئر بلدیہ محمد ادریس خان کے ہاتھوں آج عبداللہ انٹرنیشنل ٹورس اینڈ ٹراویلس بودھن روڈ نظام آباد کا شاندار پیمانے پر افتتاح عمل میں آیا۔

 

اس افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمانان صدر ضلع مجلس نظام آباد محمد شکیل احمد فاضل، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ماجد صدیقی، صدر صدائے اردو سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان،عبدالقدیر حسامی، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد یوسف الدین خان، ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس محمد فیروز خان ایڈیٹر نظام آباد ایکسپریس، قائدکانگریس محمد اسد فروٹ مرچنٹ، کرکٹر تبو، بی آر ایس قائد مجاہد علی ببو، سماجی کارکن عبدالحی ئ راحیل، سید اظہر علی این آر آئی، محمد شوکت، سید احمد علی، سید اطہر علی، سید کوثر علی، محمد جنیدکے علاوہ معززین شہر، دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبداللہ انٹرنیشنل ٹورس اینڈ ٹراویلس مالکین سید امتیاز علی و سید عارف علی و قائد کانگریس سید اصغر علی منانے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے گلپوشی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button