جگتیال ضلع میں نوجوان کا گلا کاٹ دینے کا واقعہ _ ناجائز تعلقات کا شبہ !

جگتیال _ جگتیال ضلع کے گلہ پلی منڈل کے اگی محلہ میں ایک نوجوان کا انتہائی بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ وینکٹیش نامی نوجوان اپنے کھیت میں زرعی سرگرمیوں میں مصروف تھا کہ نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیئے اور وہاں سے فرار ہوگئے۔شبہ کیا جاتا ہے کہ ناجائز تعلقات قتل کی وجہ ہے گلہ پلی پولیس اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ہے