جرائم و حادثات

پداپلی ضلع میں ایک نوجوان کا انتہائی بے رحمی سے قتل _ جسم سے سر اور ہاتھ الگ کردیا گیا

پداپلی _ تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک نوجوان کا انتہائی بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔ راماگنڈم منڈل کے  مالیاپلی کے مضافاتی علاقے میں این ٹی پی سی کولنگ ٹاور کے پیچھے یہ  وحشیانہ قتل کی واردات پیش آئی ۔ این ٹی سی پی کازی پلی کا رہنے والا  شنکر کو نامعلوم افراد نے انتہائی وحشیانہ طریقہ سے قتل کردیا جس میں جسم سے  سر کو الگ کر دیا گیا۔اور دونوں ہاتھ بھئ جسم سے الگ کردئے ۔مرنے والے شنکر کی شناخت می سیوا آپریٹر کی حیثیت سے ہوئی ہے پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور شنکر کے افراد خاندان کی شکایت پر اس کی بیوی کو ہی حراست میں لے لیا۔سمجھاجاتا ہے کہ اس قتل میں بیوی ملوث ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button