کریم نگر میں ایک اور افسوسناک واقعہ _ معمولی سی بات پر مسلم نوجوان نے لے لی پھانسی _ ایک ہفتہ کے اندر دو نوجوانوں نے کی خودکشی

کریم نگر _ کریم نگر میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جہاں ایک نوجوان بیٹے نے ماں سے جھگڑے کے بعد پھانسی لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر کے گودام گڈہ علاقے کا رہنے والا 20 سالہ محمد مبین کا منگل کے روز کسی مسئلہ پر اپنی ماں سے جھگڑا ہوگیا۔جس پر ماں گھر سے کچھ دیر کیلئے باہر نکل کر چلی گئی۔ایک گھنٹہ بعد جب ماں گھر واپس آئی تو اس نے اپنے نوجوان بیٹے کو پھانسی پر لٹکا ہوا پایا۔بیٹے کے انتہائی اقدام پر ماں چینخ وپکار شروع کردی۔جس سے پڑوسی جمع ہوگئے۔تب تک مبین فوت ہوچکا تھا بتایا جاتا ہے کہ مبین کے والا محمد محمود سعودی عرب میں مقیم ہیں۔آج چہارشنبہ کو نعش کا پوسٹ مارٹم ہونے والا ہے

۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی کریم نگر شہر کے اشوک نگر سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ نوجوان محمد شفیع نے ایل ایم ڈی کنال میں کود کر خودکشی کرلی تھی۔ایک ہفتہ کے اندر دو نوجوانوں کی خودکشی سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے شہر کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں مسلم طبقہ میں خودکشی کے کبھی کوئی واقعات سننے یا دیکھنے میں نہیں آتے تھے لیکن حالیہ دنوں دو نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات ہمارے لئے باعث تشویش ہیں بعض افراد نے سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں۔