راجندر نگر سب رجسٹرار بھاری رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد_ حیدرآباد کے  راجندر نگر سب رجسٹرار کو اے سی بی نے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ سب رجسٹرار ارشد علی نے ایک شخص  سے جی پی اے کو منسوخ کرنے کے لئے 5.50 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اس شخص نے ڈاکومنٹ رائٹر واسو کے ذریعہ آج رشوت کی رقم سب رجسٹرار کو پیش کی ۔۔ اے سی بی حکام کو متآثرہ شخص نے شکایت کی ۔جس پر  راجندر نگر سب رجسٹرار کے دفتر میں اے سی بی کے عہدیداروں نے  تلاشی لی اور رشوت کی رقم کے ساتھ سب رجسٹرار اور رائٹر کو پکڑ لیا۔اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔