جرائم و حادثات

حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کیس میں بالغ ملزم کی بھی ضمانت منظور ہوگئی _ تمام ملزمین ضمانت پر رہا

حیدرآباد _ 4 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع ایک پب میں پیش آئے ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے کیس میں بالغ ملزم کی  بھی ضمانت منظور ہوگئی ۔ اس کیس میں 6 ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں 5 نابالغ اور ایک بالغ ملزم سعد الدین شامل ہے

چند دن قبل جیوئنل کورٹ نے 5 نابالغ ملزمین کو ضمانت منظور کردی تھی اور آج اس کیس کے ملزم نمبر ون سعد الدین جو  ماسٹر مائنڈ ہے، کو ضمانت مل گئی ہے۔ نامپلی عدالت نے جمعرات کو اسے  مشروط ضمانت دے دی۔ پچھلے ہفتے جوبلی ہلز پولیس نے عصمت دری کیس میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button