جنرل نیوز

رکن بلدیہ نارائن پیٹ امیر الدین ایڈوکیٹ کی کامیاب نمائندگی پر وارڈ نمبر 11 میں ترقیاتی کاموں کے لئے 62 لاکھ روپے منظور

نارائن پیٹ: 28 مئی (اردو لیکس) رکن بلدیہ نارائن پیٹ امیر الدین ایڈوکیٹ کی کامیاب نمائندگی پر وارڈ نمبر 11 میں ڈرین کے کاموں کے لئے اور ڈرین کے سلاب کے لئے محکمہ میونسپل نارائن پیٹ کی جانب سے 62 لاکھ روپے منظور ہوئے ہیں۔ اس موقع پر امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر نے کنٹراکٹر کے ہمراہ وارڈ کا دورہ کیا۔اور تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے اس دوران بتایا کہ وارڈ کے عوام کی ترقی کے لئے ہر وہ ممکن کوشش کررہے ہیں۔ اور عنقریب ڈرین کے کاموں کا آغاز بھی ہوگا۔ اس موقع پر سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح’ دلدار موذن’ اعجاز مڑکی’ محمد الیاس’ تاج الدین’ ضمیر احمد ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button