جرائم و حادثات

دو معصوم بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر سنگ دل باپ نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے محبوب آباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں ایک سنگ دل باپ نے اپنی دو معصوم بیٹیوں کو زرعی باولی میں پھینک کر خود بھی خودکشی کرلی۔یہ انتہائی افسوسناک واقعہ محبوب آباد کے اننت رام میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈی گوڈم تانڈہ کا رہنے والا رام کمار اسی گاوں کی رہنے والی سریشا کے ساتھ 9 سال محبت کی شادی کی تھی رام کمار ممبئی میں سی آئی ایس ایف کا کانسٹیبل تھا اس کی دو لڑکیاں ہیں چار دن قبل رام کمار ممبئی سے اپنے گاوں آیا تھا رقم کے مسئلہ پر شوہر اور بیوی میں جھگڑا ہوگیا۔جس کے غصہ کی حالت میں رام کمار اپنی دو معصوم بیٹیوں کو زرعی باولی میں پھینک کر فرار ہوگیا۔جس وقت وہ لڑکیوں کو باولی میں پھینک رہا تھا اس وقت گاوں والے پورا نظارہ دیکھ رہے تھے گاوں والوں نے فوری ان لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن دونوں پانی میں ڈوب گئی تھی

اسی دوران رام کمار بھی زہر پی کر خودکشی کرلی۔اس کی نعش گاوں کے باہر دستیاب ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button