جرائم و حادثات

میرٹھ بلدیہ کے مجلسی کونسلر زبیر انصاری کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا

لکھنو_ اترپردیش کے میرٹھ بلدیہ میں مجلس کی نمایندگی کرنے والے مجلس کے کونسلر  زبیر انصاری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ہفتہ کی صبح موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے زبیر انصاری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق زبیر انصاری پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ گھر  قریب چہل قدمی کررہے تھے
اطلاعات کے مطابق زبیر انصاری نے میرٹھ میونسپل کے  وارڈ 80 سے اے آئی ایم آئی ایم پارٹی سے کونسلر منتخب ہوئے تھے ۔ وہ پراپرٹی ڈیلنگ کا کام بھی کرتے تھے اسی دوران اے آئی ایم آئی ایم کے میرٹھ ضلع صدر فیض محمد نے بتایا کہ کونسلر زبیر انصاری کو دو گولیوں سے گولی مار دی گئی ہے۔ یہ واقعہ گھر کے باہر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button