جنرل نیوز

راہول گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دینے کے خلاف کھمم میں کانگریس کی بھوک ہڑتال

راہول گاندھی کو لوک سبھا سے نااھل قرار دینے کے خلاف آج کھمم کے کانگریس پارٹی آفس میں کھمم کانگریس صدر درگا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں ایک روزہ بھوک ہڑتال پروگرام منعقد کیا گیا واضح رہے کہ 2019 کے ہتک عزت کیس میں راہول گاندھی کی سزا اور انھیں لوک سبھا سے نااھل قرار دینے کے خلاف بھوک ہڑتال منعقد کی گئی اس موقع پر کانگریس قائدین نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت ملک میں خانہ جنگی پیدا کررہی ہے اور ملک کے دستور و قانون کو ختم کرنے کی ناپاک کوششوں میں تیزی سے مصروف ہے

 

راہول گاندھی کو لوک سبھا سے نااھل قرار دینا یہ عجلت میں لیا گیا مرکزی حکومت کا فیصلہ ہے جو سراسر ناانصافی پر مبنی اور جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے کانگریس قائدین نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پھچلے 9 سالوں میں ملک میں بی جے پی حکومت فرقہ پرستی کو بڑھاوا دیا اور ملک کنگال کردیا بھارت جوڑو یاترا سے بی جے پی خوفزدہ ہو کر راہول گاندھی سے انتقامی کارروائی لے رہی ہے آج ملک کی عوام راہول گاندھی کے ساتھ ہے اور راہول گاندھی مرکزی حکومت کے مکرو فریب کے خلاف آواز بلند کرتے ہی رہیں گے اس موقع پر کھمم بلدیہ کارپوریشن کے کانگریس کے کارپوریٹرس پارٹی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button