جرائم و حادثات

اوٹکور میں صدر مجلس بیرسٹر اویسی کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی _ شرپسندوں کے خلاف پولیس میں شکایت

اوٹکور _ 8 جون ( اردولیکس) اوٹکور منڈل میں سوشیل میڈیا پر بعض شرپسندوں نے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد پیرسٹر اسدالدین اویسی کی تصویر کو چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے ہندو اور ہنومان چالیسہ پڑھتے ہوے بنایا گیا اور وڈیو کو وائرل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد محمد عبد الہادی صاحب ایڈوکیٹ صدر مجلس اتحادالمسلمین ضلع محبوبنگر نے کلکٹر و سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائین پیٹ سے ربط پیدا کرکے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

محمد عبد الہادی صاحب ایڈوکیٹ نے بیرسٹر اسد اویسی کی فوٹو سے چھیڑ چھاڑ کے زریعے ویڈیو تیار کرنے والوں اور اسکو شیر کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے اور انکو گرفتار کرکے پہلے مرحلہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے اور اسکو مزید وائرل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر سید سعادت اللہ حسینی مجلسی فلور لیڈر وصدر ٹاون مجلس،فاروق علی ،عبدالمعبود ،ادیب شادان قادری، محمد ضمیر، سجوپہلوان اور دیگر موجود تھے

بعد ازاں اوٹکور مجلس اتحاد المسلمین کا ایک نمائیندہ وفد نے محمد پاشاہ صدر مجلس اٹکور کی قیادت میں اوٹکور پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس سلسلہ میں ایک تحریری یادواشت ایس آئی کو پیش کی ہے اور خاطیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر محمد پاشاہ صدر مجلس اٹکور’ محمد رفیع پورلہ’ وقار یونس’ محمد مجاہد’ بابو میاں’ فتح محمد’ محمد فیاض’ محمد عمران ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button