جنرل نیوز

عادل آباد رکن اسمبلی جوگورامنا نے مولوی عبدالعظیم کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والد کے انتقال پر پرسہ دیا

عادل آباد۔7/ستمبر(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد کے ہمراہ شہر مستقر کے محلہ خانہ پور کے رہائشی و مدرسہ سمیہ للبنات کے ناظم مولوی عبدالعظیم کی رہائش گاہ پہنچ کر مولوی عبدالعظیم اور ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔اور ارکان خاندان کو پرسہ دیا ۔

 

واضح رہے کہ مولوی عبدالعظیم کے والد مرحوم عبدالنعیم کا حالیہ دنوں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔جس پر رکن اسمبلی جوگورامنا نے بڑے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور ہمت افزاء کلمات کہے۔مولوی عبدالعظیم نے رکن اسمبلی اور ظہیر رمضانی سے اظہار تشکر کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا

 

۔اس موقع پر مرحوم عبدالنعیم صاحب کے فرزندوں میں مولوی عبدالعظیم،عبدالوسیم،مولانا محمد صادق کے علاوہ مولوی احتشام،رشید بھائی،حافظ شہباز،شیخ عدنان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button