جرائم و حادثات

تانڈور پولیس اسٹیشن میں گستاخ نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج_ بعد نماز جمعہ آل پارٹی لیڈرس کا ریلوے اسٹیشن روڈ پر زبردست احتجاج

تانڈور _ 10 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں ضلع وقارآباد کی تانڈور پولیس نے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور کے صدر محمد بابر کی شکایت پر تانڈور پولیس نے نوپور شرما کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات 297اے ،153 اے اور505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

گستاخ نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے محمد بابر نے تانڈور پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد سے جلد نوپور شرما کو گرفتار کرتے ہوئے تانڈور لائیں۔اور اسے سخت سے سخت سزا دلوانے کی کوشش کریں۔

اسی دوران آج بعد نماز جمعہ تانڈور ٹاون میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین کی قیادت میں مقامی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے گستاخ نوپور شرما کے خلاف ریلوے اسٹیشن روڈ پر زبردست احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر احتجاج میں تانڈور مجلس کے ٹاون صدر عبدالہادی شہری نے چندرشیکھرراو حکومت سے مطالبہ کیا  کہ وہ نوپور شرما کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے بی جے پی کے قائدین کے خلاف سخت کارروائی کرے۔انھوں نے ٹی آر ایس حکومت سے تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا ۔ عبدالہادی شہری نے کہا کہ مسلمان توہین رسالت کو کبھی برداشت نہیں کرتا ۔احتجاج میں ،امیر مشاورت مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن خورشید حسین، مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور کے صدر محمد بابر، ٹی آر ایس ٹاون صدر نعیم افو،عبدالروف ٹی آر ایس، خالد سیف اللہ کانگریس، ویلفیئر پارٹی کے صدر کمال اطہر ، سید ساجد علی مجلس فلور لیڈر، مختار ناذ کونسلر، زبیر لالہ کونسلر، جنرل سیکرٹری مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور مولانا عثمان غنی، مولانا شکیل، شکور خان، اظہر الدین، ساجد پٹیل اور محمد امجد ،نائب صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور علیم شالو، کرسچن میناریٹی ریسڈنٹ مصطفی پٹیل ، لاری اونرس اسوسی ایشن کے باغوان کریم اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button