جنرل نیوز

ادارہ تنظیم المکاتب نظام آباد کا فائنل سیرت النبی مسابقتی پروگرام کا کامیاب انعقاد 

45 طلبہ کو اول مقام اور 30 طلبہ کو دوم مقام

ملت اسلامیہ کے ہر فرد اورہر گھر کو تجوید کے ساتھ قرآن مجید سکھلانے کا واحد منظم مکتب ادارہ تنظیم المکاتب ہے جو شہر کے جید وتجربہ کار علماء کرام کی نگرانی میں قائم ہوا اس ادارہ کے تحت پورے شہر میں مکاتب دینیہ کے قیام کا منصوبہ ہے کہ ہمارے شہر کا کوی محلہ مکتب کے بغیر نہ رہے جس کی کوششیں جاری ہیں فی الحال 200 سے زاِئد طلباء وطالبات نورانی قاعدہ ناظرہ قرآن وحفظ کے علاوہ اسلام کے بنیادی عقائد ودیگر دینی واسلامی معلومات اس ادارہ سے حاصل کررہے ہیں

دسہرہ تعطیلات اورربیع الاول کی مناسبت سے ،50 سوالات پر مشتمل کورس بنایاگیا تھا جس سے تقریبا 700 طلباء وطالبات نے استفادہ کیا نیز ان تمام طلباء میں اول نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والوں کا فائنل مقابلہ ادارہ بیت المال میں کل منعقد ہوا جس میں 79 طلباء شریک رہے اور سب ہی عمدہ سے عمدہ مظاہرہ پیش کیا ان شاء اللہ 23 اکٹوبر کو اتوار کے دن بعد نماز ظہر شہر کے بلو ڈائمنڈ فنکشن ہال میں انعامی جلسہ منعقد کرکے طلباء کے مابین انعامات تقسیم کےء جائیں گے تاکہ ان کی ہمت افزای ہوں اورمزید اس قسم کے دینی پروگراموں میں طلباء وطالبات کی دلچسپی اورپروان چڑھے

 

اس موقع پر مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے تمام مہمانوں اساتذہ معلمین اورمنتظمین کا تہ دل سے شکریہ اداکیا مولاناساجد خان مفتی عبدالمبین حافظ فیاض مولاناارشد علی مفتی محمود مولانامبین مولاناقمر الدین مفتی ماجد حافظ فرقان مولاناابرار حافظ توقیر حافظ سہیل حافظ عامر حافظ ابراہیم کے علاوہ شہر کے معززین محمد نصیر الدین موظف لکچرارمحمد افضل الدین ایم بی ایم سید ظفر یحیی صدربیت المال عبدالحی راحیل ودیگر نے نے اس پروگرام میں شرکت کی اورطلباء وسرپرستوں کو مبارکباد دی

متعلقہ خبریں

Back to top button