جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ناجائز تعلقات نے سہیل نامی نوجوان کی جان لے لی

حیدرآباد _ ناجائز تعلقات نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے ناچارم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نیہا بیگم نامی 25 سالہ خاتون کی شادی پانچ سال قبل 27 سالہ معین الدین سے ہوئی تھی اور انھیں تین بچے بھی ہیں یہ خاندان وارثی گوڑہ میں رہتا تھا معین الدین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پاس فٹ پاتھ پر بیاگ فروخت کرنے کا کام کرتا ہے ایک سال قبل نیہا بیگم نے  اسی علاقے کے 22 سالہ سہیل سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے۔تین ماہ قبل معین الدین کو اس کا پتہ چلا۔جس پر وہ بیوی اور بچوں کے ساتھ ناچام منتقل ہوگیا۔اس کے بعد بھی نہیا اور سہیل کی ملاقات ہوتی تھی اور سہیل ان کے گھر معین الدین کی غیر موجودگی میں رات کے اوقات آتا تھا پیر کی رات اچانک معین الدین گھر پہنچ گیا اور گھر میں سہیل کو دیکھ لیا۔اس دوران نہیا بیگم نے اپنے شوہر سے کہا گہ سہیل اس کے ساتھ زبردستی کررہا ہے جس پر معین الدین نے سہیل پر حملہ کردیا۔اور اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس قتل میں نہیا بیگم نے بھی شوہر کا ساتھ دیا۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button