جرائم و حادثات

نظام آباد میں معمر خاتون پر مرچ پاؤڈر چھڑ ک کر طلائی چین اڑانے والی ملزمہ گرفتار 

 

نظام آباد:7 / جولائی (اُردو لیکس)ایک معمر خاتون کے گلے سے مرچ پاؤڈر چھڑک کر طلائی زیورات لیکر فرار ہونے والی ملزمہ کو نظام آباد پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔ کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ IIIٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک معمر خاتون گنگو بائی کے مکان پر نامعلوم سارقین نے مرچ پاؤڈر چھڑک کر اس کے گلے سے ڈھائی تولہ کی طلائی چین لیکر فرار اختیار کی گئی ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر IIIٹاؤن سب انسپکٹر پولیس سائی ناتھ نے مقام واردات کا معائنہ کیا وہاں پر دستیاب مرچ پاؤڈر جو نیو ز پیپر میں رکھا ہوا تھا اس کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا۔

اسی مکان کی بالائی منزل میں کرایہ دار راجہ بائی عرف راجمنی پر شک و شبہات کرتے ہوئے پولیس نے اس کے مکان کی تلاشی لیتے ہوئے اس سے پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا اور اس کے قبضہ سے طلائی چین برآمد کرلی۔

اس موقع پر نظام آباد ٹاؤن سرکل انسپکٹر کے کرشنا، سب انسپکٹر ڈی سائی ناتھ، کانسٹیبلس شاکر علی، ایم وینکٹ، پرساد کی کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے ستائش کرتے ہوئے اس معمہ کو حل کرنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button