جنرل نیوز

وینو گوپال چاری کی حلف برداری تقریب میں اطہر احمد منیجنگ ڈائریکٹر ستارہ بلڈرس اینڈ ڈیویلپرس کی شرکت

عادل آباد ۔ اطہر احمد منیجنگ ڈائریکٹر ستارہ بلڈرس اینڈ ڈیویلپرس نے جمعرات کے روز حیدرآباد میں ریاستی محکمہ آبپاشی کارپوریشن کے چیئرمین و سابق وزیر ڈاکٹر وینو گوپال چاری کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی جنہیں حال ہی میں ریاستی محکمہ آبپاشی کارپوریشن کے چیئرمین کے طور پر مقرر کیا گیا۔اس موقع پر اطہر احمد منیجنگ ڈائریکٹر ستارہ بلڈرس اینڈ ڈیویلپرس نے ریاستی محکمہ آبپاشی کارپوریشن کے چیئرمین و سابق وزیر ڈاکٹر وینو گوپال چاری کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہارِ کیا۔اس موقع پر مدثر نذر مالک این۔سی۔سی برکس عادل آبادمحمد عبدلرؤف،حافظ حسین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button