جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک اور کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ

حیدرآباد _ حیدرآباد میں اور کمسن لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔سعید آباد سنگارینی کالونی میں گذشتہ ہفتے 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل واقعہ کے خلاف ابھی ریاست بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں اس دوران گذشتہ رات 11 بجے حیدرآباد کے منگل ہاٹ علاقے میں9 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ کل رات گیارہ بجے سمت نامی نوجوان نے نو سالہ بچی کو ویران علاقے میں لے جا کر کے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ لڑکی کے چیخنے سے مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے اور سمیت کو پکڑ لیا۔ بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سمیت حبیب نگر علاقے میں درج ایک چوری کے مقدمے کا ملزم ہے۔ اے سی پی نریندر ریڈی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کی۔ متاثرہ لڑکی کو بھروسہ سنٹر لے جایا گیا۔ بعد ازاں اسے طبی معائنے کے لیے کوٹھی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button