جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں موٹرسائیکل سواروں کا ہنگامہ۔ اعتراض پرگھرمیں گھس کرحملہ، خواتین بھی زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہرمیں بائیک سواروں نے ہنگامہ کیا۔ کالاپتھرعلاقہ میں موٹرسائیکل سواربرق رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے جارہے تھے جس ایک نوجوان نے اس حرکت پراعتراض کیا اوروجہہ دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو زدوکوب کیا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں گھس کر بھی حملہ کیا گیا،جس کے نتیجہ میں خواتین زخمی ہوگئیں۔

اعتراض کرنے والے نوجوان کی والدہ کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا، نوجوان نے بتایا کہ حملہ آوروں کے پاس خنجراورلاٹھیاں وغیرہ بھی تھیں تاہم انھوں نے لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس مقام واقعہ پر پہنچی اور تفصیلات حاصل کی گئیں۔ پولیس کی جانب سےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی جارہی ہے، پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button