جرائم و حادثات

ٹی آر ایس رکن اسمبلی اور ایک خاتون کے درمیان ناجائز تعلقات کی سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کرنے والے بی جے پی کے کارکن گرفتار

ورنگل _ ورنگل پولیس نے بی جے پی کے 4 کارکنوں کو گرفتار کرلیا جنھوں نے چننور کے رکن اسمبلی بلکا سمن کے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کی تھی

ورنگل پولیس کمشنر ترون جوشی نے میڈیا کے سامنے چار ملزمان کو پیش کیا اور بتایا کہ حضور آباد کے ضمنی انتخاب سے ایک دن قبل کملا پور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے چند کارکنوں نے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی بلکا سمن اور کملا پور کی ایک خاتون کے درمیان ناجائز تعلقات پائے جانے کی سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کی تھی جس پر خاتون کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔پولیس نے اس معاملہ میں بی جے پی کے سات کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور چار کو گرفتار کرلیا باقی تین ملزم فرار ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button