جنرل نیوز

نرمل میں ملت فاونڈیشن کا قیام۔ رشید عالم الحفیظی صدر، سید صادق احمد جنرل سکریٹری منتخب

نرمل: نرمل میں آج بتاریخ 18 ستمبر 2022 ء کو ملت فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا پہلا اجلاس مفتی سید کلیم الدین قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بحیثیت صدر رشید عالم الحفیظی ،نائب صدر خواجہ مکرم پٹیل،محمد اظہر الدین عارف،جنرل سیکرٹری سید صادق احمد ،جوائنٹ سیکرٹری محمد عبدالسلیم ،طیب بن صلاح اسی طرح خازن کے لیے محسن بن محمد اور معاون خازن کے لئے غفور خان کا انتخاب بہ اتفاق آراء عمل میں آیا جبکہ ایگزیکٹو ممبر میں محمد امتیاز ،سید علی پاشاہ قادری ،محمد عبد النعیم ،سید کاشف قادری ،شیخ عنایت اللہ عرف بابا این آر آئی کا انتخاب عمل میں آیا۔

ملت فاؤنڈیشن کے تحت نرمل شہر کے تمام مساجد کو وقف رجسٹریشن کروانا،اوقافی جائیدادوں کے تحفظات،مستحق طلبہ میں وظائف اور تعلیمی امداد کو پہنچایا جائے گا نومنتخب صدر رشید عالم نے کہا کے ملت فاؤنڈیشن سے نرمل کا ہر وہ باشعور نوجوان جڑ سکتا ہے جس کے لیے فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں سے رابطہ پیدا کریں۔ملت فاؤنڈیشن کے سرپرست مفتی سید کلیم الدین قاسمی اور مفتی عبدالحکیم قاسمی ہونگے جبکہ محمد خواجہ ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر ہونگے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button