جرائم و حادثات

کاروں کے سیلنسرس سرقہ کرنے والی ٹولی نظام آباد میں گرفتار

نظام آباد _ 21 جون ( اردولیکس) نظام آباد پولیس نے کاروں کے سیلنسرس چوری کرنے والی تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 12 سیلنسرس، ایک ماروتی 800 اور دیگر اشیا ضبط کرلیا۔ کمشنر پولیس نظام آباد  کے آر ناگراجو نے آج میڈیا کے سامنے سارقوں کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیش کے بلند شہر سے تعلق رکھنے والے تین افراد

1) محمد وسیم، والد عبدالرشید، عمر: 25 سال، پیشہ: چائے کے کپ کا کاروبار، رہائش: خرجہ، بلند شہر، ریاست اتر پردیش 2) محمد سہیل، والد: عبدالرشید، عمر: 22 سال۔ پیشہ: چائے کپ کا کاروبار، رہائش: خرجہ۔ بلند شہر، اتر پردیش 3) محمد جیکی، والد محمد وصی، عمر: 24 سال،  پیشہ: کار مکینک، رہائش خرجہ، بلند شہر، اتر پردیش نے گزشتہ تین ماہ سے نظام آباد، کاماریڈی اور حیدرآباد کے مختلف مقامات سے کاروں کے سیلنسرس چوری کررہے تھے ایک خفیہ اطلاع پر ان تینوں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے 12 سیلنسرس ضبط کرلیے گئے جس کی مالیت 5 لاکھ 50 ہزار بتائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button