نیشنل

وزیراعظم کے پروگرام کے بعد این ڈی ٹی وی کی سینئرصحیفہ نگار سارہ جیکب مستعفیٰ

نئی دہلی: این ڈی ٹی وی کی سینئر ایڈیٹر اور اینکر سارہ جیکب نے پیر کو اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ اس چینل سے گزشتہ 20 سال سے وابستہ تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے خواتین کے احترام سے متعلق ایک پروگرام منعقد کرنے کے ایک دن بعد اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس پر گرام کد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اتفاق سے یہ اقدام جیکب کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف میں ایک پروگرام پیش کرنے کے بعد کی جانے والی تنقیدوں کے درمیان سامنے آیا ہے۔

جیکب کو اس بات پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اوربہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ ایک ایجنڈے پر مبنی پروگرام تھا جس میں وہ مودی کو خواتین کے لیے ایک عظیم مسیحا کے طور پر پیش کرتے ہوئے نظر آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button