نیشنل

نمازجمعہ پرپابندی لگانے کا مطالبہ۔ہندو مہاسبھا کی لیڈرپوجا شکون کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی: اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی نیشنل سکریٹری مہامنڈلیشورانپورنا بھارتی عرف پوجا شکون پانڈے جس نے نمازجمعہ پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا اس کے خلاف ریاست اترپردیش میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ شکون پانڈے کو ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹس کا جواب دیتے ہوئے شکون پانڈے نے کہا کہ اگر سچ بولنے سے کسی مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے تو انہیں اپنے بیان پر افسوس ہے۔ پوجا شکون پانڈے کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر علی گڑھ کے گاندھی پارک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ وہی پوجا شکون پانڈے ہے جس نے ناتھو رام گوڈسے کی پوجا اورگاندھی جی کی توہین کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button