کھمم کے ٹرینی آئی اے ایس بانوت مرگیندر کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام _ مقدمہ درج

حیدرآباد _ تلنگانہ کے کھمم ضلع کے ایک سابق رکن اسمبلی  بانوت مدن لال کے بیٹے بانوت مرگیندر جو ٹرینی آئی اے ایس ہیں ایک تنازعہ میں الجھ گئے ہیں ۔ حیدرآباد کی کوکٹ پلی پولیس نے 27 مئی کو ایک ایف آئی آر درج کی تھی جس میں ایک لڑکی نے الزام  لگایا گیا تھا کہ بانور مرگیندر نے محبت کے نام پر اس  کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اور اس سے   شادی کا بھی وعدہ کیا تھا لڑکی کی شکایت پر پولیس نے دفعہ 376 (2) (n) ، 420 ، 417 ، 506 ، 406 ، 201 IPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔ متاثرہ کی طرف سے پولیس کو دی گئی تفصیلات کے مطابق مرگیندر نے اسے متعدد مرتبہ جنسی نشانہ بنایا۔وہ  فی الحال مدورائی کی ایک اکیڈمی میں بطور آئی اے ایس  تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ یوپی سے تعلق رکھنے والی ایک اور ٹرینی آئی اے ایس سے محبت کررہا ہے اپنی شکایت میں لڑکی نے مرگیندر کے ساتھ ان کے والد مدن لال سابق رکن اسمبلی پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے