جرائم و حادثات

عادل آباد میں خانگی اسکول کے پرنسپل کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ

عادل آباد میں خانگی اسکول کے پرنسپل کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ

عادل آباد _ عادل آباد کے ایک خانگی اسکول کے پرنسپل پر بروز پیر شہر مستقر کے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ان تفصیلات سے ون ٹاؤن سی آئی راما کرشنا نے میڈیا نمائندوں کو واقف کروایا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی خانگی اسکول میں ایک خاتون 28/ نومبر کو اسکول میں پڑھانے کے لئے بطور انٹرویو گئی تھی اور اس خاتون کو خدمت کے لئے تقرر بھی کرلیا گیا۔دوسرے دن 29 تاریخ کو اسکول پہنچنے پر اسکول پرنسپل نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔خاتون نے خوف کے مارے بات کو پوشیدہ رکھا۔جاریہ ماہ کی چار تاریخ کو خاتون نے اپنے شوہر کو پرنسپل کی ناشائستہ حرکت سے واقف کروایا۔خاتون کے شوہر نے تمام تفصیلات سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد اس سلسلے میں بروز پیر ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن رجوع ہوتے ہوئے پولیس کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا اور پرنسپل کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جس پر پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button