جرائم و حادثات

شاعر منور رانا کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے کے تحت مقدمہ درج

لکھنو _ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مشہور شاعر منور رانا کے خلاف طالبان کا تقابل  رامائن کے مصنف مہارشی والمیکی سے کرنے پر  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ کیس حضرت گنج کوتوالی پولیس نے درج کیا ہے۔

حضرت گنج کوتوالی کے انچارج شیام شکلا نے بتایا کہ والمیکی سماج کے لیڈر پی ایل بھارتی کی شکایت پر منور  رانا کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ بھارتی نے حضرت گنج کوتوالی میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ منور رانا نے مہارشی والمیکی کا طالبان سے تقابل کرکے ملک کے کروڑوں دلتوں کی توہین کی ہے اور ہندو عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

بھارتی کے علاوہ امبیدکر مہا سبھا کے جنرل سکریٹری امرناتھ پرجاپتی نے بھی منور رانا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعہ کو ڈاکٹر امبیڈکر مہاسبھا ٹرسٹ کے صدر اور اتر پردیش شیڈولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر ڈاکٹر لال جی پرساد نرمل نے ایک بیان میں کہا کہ منور رانا کے ریمارکس سے دلتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔واضح رہے کہ ایک چینل پر بحث کے دوران منور رانا نے طالبان کا مہارشی والمیکی سے موازنہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button