جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں خواتین کے گلے سے طلائی زیورات اڑانے والا رہزن گرفتار

جگتیال پولیس نے خواتین کے گلے سے طلائی زیورات اڑانے والے ایک رہزن کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار مالیت کے طلائی چین،  75 ہزار نقد رقم اور ایک یمہا ایف زیڈ ایس بائیک اور ایک سیل فون برآمد کرلیا۔جگتیال ضلع ایس پی سندھو شرما کی ہدایت پر ڈی ایس پی پرکاش نے ویلگاٹور منڈل اور گولہ پلی منڈل کے مختلف مقامات پر خواتین کے گلے سے طلائی زیورات اڑانے والے رہزن کو پکڑنے کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی تھی چہارشنبہ کی دوپہر پولیس کی تلاشی مہم کے دوران نلہ گٹہ کے پاس ایک شخص کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔جس نے چار مقامات پر رہزنی کرنے کا اعتراف کیا۔اس کی شناخت سارنگاپور کے چرنجیوی کی حیثیت سے کی گئی۔جسے پولیس نے آج میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button