جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کیمکل دھماکہ ایک ہلاک۔ دھماکہ کی شدت سے مہلوک کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے

حیدرآباد:شہرحیدرآباد میں کمیکل دھماکہ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ افضل گنج علاقہ میں اتوار کی صبح پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 32سالہ بھرت ساکن مہاراج گنج کمیکلس کا کاروبارکرتا تھا۔ وہ مکان کے ڈرین میں بعض لکویڈس کو تلف کررہا تھا جو ایکسپائرڈ ہوگئے تھے ۔

ڈرین کے بھرجانے پروہ آہنی سلاخ کے ذریعہ اس کی نکاسی کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک زورکا دھماکہ ہوا،دھماکہ کی شدت کی وجہ سے وہ ہوا میں اڑکر نیچے گرگیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی اور اس کے جسم کے تکڑے تکڑے ہوگئے۔اس حادثہ میں اس کا ایک رشتہ دار زخمی ہوگیا۔ دھماکہ کے ساتھ ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button