تلنگانہ

حیدرآبادی نوجوان واٹر فال میں گر کر جاں بحق _ تفریح کے دوران حادثہ

حیدرآباد۔9 ستمبر (اردولیکس) تلنگانہ کے ایک واٹر فال میں گر کر حیدرآبادی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ناگر کرنول ضلع کی ایک واٹر فال میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے لنگم پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان عارف ، فرحان ، منصور ، منان اور اسلم جمعرات کی شام حیدر آباد سے سری سیلیم پراجکٹ میں تفریح منانے گئے تھے جہاں وہ رات میں شب بری کے بعد جمعہ کی صبح امرآباد منڈل کے واٹر فال پہنچے ۔ اس دوران واٹر فال میں پیر پھسل جانے سے 22 سالہ عارف گر پڑا۔ اس کے دیگر ساتھی تیراکی سے واقف نہیں تھے اس لئے وہ اسے بچا نہیں سکے ۔جس کے نتیجے میں عارف پانی میں غرق ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button