جرائم و حادثات

اسکول جانے والی نویں کی طالبہ کو راستہ میں روک کر دو نوجوان نے کی عصمت ریزی _ تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں گھناؤنی واقعہ

حیدرآباد _ 5 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں اسکول جانے والی  نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ضلع ونپرتی کے ملیاپلی علاقہ کی نویں جماعت کی طالبہ صبح میں اسکول کو جارہی تھی کہ ملزمین انل اورناگاراجو نے جھاڑیوں میں لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی اور بعد ازاں ملزمین نے متاثرہ کو چنتاکنٹہ علاقہ میں واقع اس کے اسکول کو بائیک پر لاکر چھوڑدیا۔متاثرہ نے اس واقعہ سے والدین کو واقف کروایاجس کے بعد اس کے والدین نے پولیس سے شکایت کی۔بعد ازاں عوام،،دلت تنظیموں اور عوامی تنظیموں کی بڑی تعداد نے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے لڑکی سے انصاف اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔ڈی ایس پی کرن کمارنے چنتاکنٹہ میں واقع اس سرکاری اسکول پہنچ کرجانچ کا آغازکردیا ہے اور دونوں ملزمین کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کو تشکیل دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button