جنرل نیوز

غریب لڑکیوں میں صفائی کٹس کی تقسیم‘ گڈ یونیورس این جی او کی پہل

حیدرآباد۔ 15 ستمبر (پریس نوٹ) رضاکار تنظیم گڈیونیورسٹی نے تلنگانہ میں پسماندہ لڑکیوں میں نسوانی صحت و صفائی سے متعلق کٹس کی تقسیم اور اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے اے جی ایس ہیلت ادارے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔گڈ یونیورس تنظیم ایک ایسے معاشرے کے لئے کام کرتی ہے جس میں جنسی مساوات قائم ہو۔

گڈ یونیورسٹی کی بانی نیلوفر نے بتایا کہ اس تنظیم کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو صحیح آلات اور وسائل فراہم کرتے ہوئے ایک باعزت اور صحت مند زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ تنظیم صحت کے شعبہ میں کافی عرصہ سے سرگرم ہے۔ ہندوستان میں حیض سے متعلق مسائل کے تعلق سے کئی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 23 فیصد لڑکیاں سن بلوغ کے پہونچنے کے بعد تعلیم ترک کر دیتی ہیں جس کی بڑی وجہ حیض سے متعلق مسائل ہیں۔ اس طرح کے چیلنجس کا سامنا کرنے کے لئے گڈ یونیورس نے ای 3 کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔

یہ ایک نئی پہل ہے تاکہ محروم اور کمزور بچیوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے۔ ای 3 پراجکٹ کے سلسلے میں ایک تقریب ہوئی، اس موقع پر لڑکیوں میں کٹس تقسیم کئے گئے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 7306465653 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button