نیشنل

چندرابابو نائیڈو کے ریمانڈ میں توسیع

حیدرآباد: آندھراپردیش پردیش کے سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ ان کی عدالتی تحویل کی مدت بڑھا دی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق اسکل ڈیولپمنٹ معاملے میں گرفتار تلگو دیشم سربراہ سے سی آئی ڈی نے دو دن پوچھ تاچھ کی بعد ازاں چندرا بابو نائیڈو کو ورچول طریقہ سے وجئےواڑہ اے سی بی کورٹ میں پیش کیا گیا۔

 

سی آئی ڈی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو نے کئی سوالات کے جواب نہیں دیے ہیں اور ان کی تحویل میں توسیع کی خواہش کی گئی جس پر عدالت نے چندرا بابو نائیڈو کے

 

ریمانڈ میں پانچ اکتوبر تک کی توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈو اس وقت راجمنڈری کی جیل میں محروس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button