جرائم و حادثات

بیٹی نے عاشق کے ساتھ مل کر کردیا بوڑھے باپ کا قتل _ جگتیال ضلع میں سنسنی خیز واردات

جگتیال _ بیٹی نے  اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اس کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے بوڑھے باپ کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ جگیتال ضلع کے بیر پور منڈل کے تاڑلہ دھرمارم گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس ڈی ایس پی  نے 65 سالہ نرسیا کے قتل میں ملوث اس کی 35 سالہ  بیٹی اور اس کے 43 سالہ عاشق کو گرفتار کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

قتل کی یہ واردات 11 نومبر  کو  پیش آئی  تھی پولیس نے مقامی لوگوں کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ملزمان کی تفصیلات کے لیے بیٹی ستووا سے پوچھ گچھ کی ۔بیٹی کے جواب سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس نے اسے بھی مشتبہ افراد کی فہرست میں شامل کیا ۔بعد ازاں بیٹی ستووا سے پوچھ تاچھ کی گئی۔جس پر اس نے قبول کیا کہ اس نے اپنے عاشق گنگادھر کے ساتھ مل کر باپ کا قتل کردیا۔بیٹی کو قتل کے مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ سی آئی کرشنا کمار کے مطابق بیٹی ستووا نے قتل کا منصوبہ بنایا تھا کیونکہ اس کا باپ خاندانی جھگڑوں کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ ڈال رہا تھا ۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ میں دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button