جرائم و حادثات

قرض کی ادائیگی میں تاخیر۔دو بہنوں کو برہنہ کرنے کا شرمناک واقعہ

file photo

بنگالورو: قرض کی رقم ادا کرنے میں تاخیرپردو بہنوں کو برہنہ کرکے انھیں زدوکوب کرنے کا شرمناک واقعہ ریاست کرناٹک کے بنگالورومیں پیش آیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے ملزمین کوگرفتارکرلیا، جبکہ ایک اورملزم فراری میں ہے۔ بچوں کی تعلیم کیلئے ایک خاتون نے راما کرشنا ریڈی نامی شخص نے ایک لاکھ روپئے بطورقرض حاصل کئے تھے، رقم کی ادائیگی میں تاخیرپروہ خاتون پردباو ڈال رہا تھا، خاتون نے زمین فروخت کرکے رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا اورراما کرشنا ریڈی کو یہ بات بتائی باوجود اس کے وہ نہیں مانا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ خاتون کے مکان میں گھس کراس کی اوراس کی بہن کی پٹائی کردی اورانھیں برہنہ کیا۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے شکایت قبول کرنے اورمقدمہ درج کرنے میں تاخیرکی اورمعاملہ فہمی کا مشورہ بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button