جرائم و حادثات

الکٹرک شاک کے نتیجہ میں خانہ پور کا لڑکا جاں بحق۔ کڑم میں حادثہ

خانہ پور: ضلع نرمل کے کڑم میں ایک لڑکا الکٹرک شاک کے نتیجہ میں جاں بحق ہوگیا۔ خانہ پور سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ لڑکا رضوان جو کڈم منڈل مستقر میں سلاب ڈالنے کے لیے ایک مکان کے اوپر چڑھا تھا کہ اچانک گیارہ کے وی وائرچھو جانے کی وجہہ سے شدید طور پر جھلس گیا تھا، اسے علاج کیلئے خانہ پور کے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ متوفی کے رشتے دار نعش کو گاڑی میں لےکر دھرنا دینے کیلئے کڑم جارہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کرکے انھیں روک لیا،متوفی کے رشتے داروں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button