تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں پولیس نے بازاربند کروادئیے

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں آج رات 8 بجے سے پہلے بازاربند کروا دیا گیا۔ سہ پہرکے بعد سے ہی پولیس کی جانب سے کئی علاقہ جات میں پٹرولنگ کی گاڑیوں کے ذریعہ اس بات کا اعلان کیا جارہا تھا کہ رات سات بجے کے بعد کاروباری ادارے بند کردئیے جائیں اورشام ساڑھے سات بجے کے بعد پولیس کی گاڑیوں نے گشت کرتے ہوئے کاروباری ادارے بند کروادئیے گئے۔ اچانک کاروباری ادارے بند کروادئیے جانے کی وجہہ سے عوام میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button