نقلی کرنسی نوٹ پھیلانے والی کریم نگر کی گینگ حیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد _ حیدرآباد میں کریم نگر کے ایک گیانگ کو نقلی کرنسی نوٹ پھیلانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے حیدرآباد کے راچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے کہا ہے کریم نگر کے کارخانہ گڈہ سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ محمد عزیز اعظم، پداپلی کے رنگم پلی کا 38 سالہ محمد انور پاشاہ، اور کریم نگر کورٹ چوراہے کی 40 سالہ بھاگیہ لکشمی کو حیدرآباد کی کیسرا پولیس نے گرفتار کرلیا۔اس کیس میں مزید دو ملزمین فرار ہیں