جرائم و حادثات

عمر قید کی سزا سننے کے بعد عادل آباد کے سابق نائب صدر نشین فاروق احمد نے دیا یہ بیان _ ویڈیو دیکھیں

خضر احمد یافعی کی رپورٹ 

عادل آباد _  عادل آباد کے سابق نائب صدر نشین بلدیہ فاروق احمد نے قتل مقدمہ میں کورٹ کی جانب سے عمر قید کی سزا سنانے کے بعد کورٹ ہال سے جیل منتقل کرنے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ کوئی نیا  فیصلہ نہیں ہے اسی طرح کے فیصلے کی امید تھی یہ فیصلہ غلط ہے اور منصوبہ بند سازش کے تحت انھیں پھنسایا گیا ہے جس میں دو سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے

واضع رہے کہ آج صبح عادل آباد کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے فائرنگ اور قتل کے واقعہ میں عمر قید کی سزا سنائی ہے عادل آباد شہر میں 18 ،دسمبر 2020  میں پیش آئے فائرنگ واقعہ کے مقدمہ کا فیصلہ آج فاسٹ ٹریک کورٹ سنایا ۔اس موقع پر کورٹ میں ملزم فاروق احمد کو پیش کیا گیا تھا

 

واضع رہے کہ عادل آباد شہر میں سیاسی مخاصمت میں فاروق احمد نے برسر عام فائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں  محلہ ٹاٹی گوڑہ کے تین اشخاص سید منان،سابقہ کونسلر سید ضمیر، سید معتصم زخمی ہوگئے تھے اور علاج کے دوران ان میں ایک کی موت ہوگئی تھی

آج کورٹ نے فاروق احمد کو قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور انہیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا مواقع بھی فراہم کیا۔باقی دو ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button