انٹر نیشنل

سعودی عرب۔مصنوعی ذہانت پر آئی جے ایف ایف کا سمینار

ریاض۔ محمد سیف الدین

انٹر نیشنل جرنلسٹسںفریٹرنٹی فورم سعودی چیپٹر کی جانب سے "مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ اشتہارات ۔ کاروبار کے لئے گیم چینجر” "AI Powered Ads – the game changer for the business) کے زیرعنوان ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ابھرتے ہوئے نوجوان بزنس مین، اختراعی و موٹیویشنل۔اسپیکر مسٹر نوعیم محمد شکیل نے بطور کلیدی مقررخطاب کیا۔مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور بلاک چین جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں پرجوش نوعیم نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان کا پریزنٹیشن مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایسے پلیٹ کے بارے میں معلومات پر مبنی تھا جو صارفین کے لئے جدید الگورتھم کے ذریعہ اشتہارات تیار کرتا ہے۔

 

انہوں نے مختلف مسائل کو حل کرنے اور عوامی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف پروگرامس بنائے ہیں جس میں روبوٹکس پر مبنی کارپوریٹ سیکیوریٹی سسٹم اور مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ سروس شامل ہے۔مہمان خصوصی، صدر انڈین فورم فار ایجوکیشن ، ڈاکٹر دلشاد احمد نے نوجوان نوعیم کی ستائش کی۔ انہوں نے سبھی کو ،اپنے پس منظر سے قطع نظر ، اپنے آپ کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیوں کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن جائے گی۔ روبوٹکس اور دیگر گیجٹس اتنے عام ہو جائیں گے کہ وہ ہمارے کچن میں بھی زیر استعمال ہوں گے۔

 

مہمان اعزازی میڈیکل کنسلٹنٹ، الشفاء میڈیکل سروسز ، ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ وہ نوعیم کی صلاحیتوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گروپ کی تمام تشہیری ضروریات کے لئے نوعیم کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔
AI & ML Delivery Manager ، ایجادہ گروپ ، قاضی محی الدین ذہیب نے موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

قابل فخر نوعیم کے والد محمد شکیل نے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو ہنر مند بنائیں تاکہ وہ کم عمر میں ہی خود انحصار بن جائیں۔آئی جے ایف ایف، ریاض چیپٹر کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف علی نے خیر مقدم کیا جبکہ جنید عبد الملک نے نوجوان مقرر کا تعارف کروایا۔ ایگزیکیٹیو ممبر عبدالنعیم قیوم نے شکریہ ادا کیا جبکہ محمد سیف الدین نے کاروائی چلائی۔

 

نوعیم محمد شکیل مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہیں ۔ محفل میں موجود سامعین ان کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئے۔ حیرت کی بات یہ ہیکہ نوعیم نے یہ سب کچھ صرف پندرہ سال کی عمر میں حاصل کر لیا۔وہ ایک ویب سائٹ www.nuaym.co.uk بھی چلاتے ہیں جہاں وہ خواہشمند بزنس مین اور دلچسپی رکھنے والوں کے لئے رہنمائی اور وسائل پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button