جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نامور فیشن ڈیزائنر کی مشتبہ موت

حیدرآباد:شہرحیدرآباد میں ایک نامورخاتون فیشن ڈیزائنرکی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ پرتیوشا نے خودکشی کرلی ہوگی۔ وہ بنجارہ ہلز ایم ایل ایز کالونی میں مقیم تھیں۔ ان کی نعش ان کے مکان کے باتھ روم سے دستیاب ہوئی۔ قریب میں کاربن مونوآکسائیڈ کا شیشہ دستیاب ہوا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ فیشن ڈیزائنرنے باتھ روم میں کاربن مونوآکسائیڈ کا دھماکہ کرکے خودکشی کرلی ہوگی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس وقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button