حیدرآباد میں داماد کے ہاتھوں خسر کا قتل _ بیٹی داماد میں صلح کروانے کے لئے آنے والے شیخ حفیظ پر چاقو سے حملہ

حیدرآباد _ حیدرآباد میں ایک دل دہلانےوالا واقعہ میں داماد نے اپنے خسر کا قتل کردیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں آدتیہ نگر میں اتوار کے روز پیش آیا۔۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سبھاش چندر نگر کے ساکن شیخ حفیظ جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور ہیں بیٹی اور داماد کے جھگڑوں کو ختم کرنے کے لئے اپنی بیٹی کے سسرال واقع آدتیہ نگر پہنچے تھے ۔ چند دنوں سے بیٹی اور داماد محمد عمر جو آٹو ڈرائیور ہےمیں تنازعات چل رہے تھے جس کی یکسوئی کیلئے حفیظ وہاں گئے تھے ۔ بات چیت کے دوران محمد عمر نے خسر شیخ حفیظ پر چاقو سے سڑک پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور موقع واردات پر ہی دم توڑ دیا ۔ پولیس میاں پور نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔اس واقعہ کے بعد آدتیہ نگر میں عوام کا کافی ہجوم جمع ہوگیا اور قاتل کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔