جرائم و حادثات

جگتیال میں جعلی نوٹ فروخت کرنے کی کوشش میں پانچ افراد گرفتار _ 15 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ ضبط

جگتیال _ 5 جون ( اردولیکس) جگتیال پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ فروخت کرنے والی تین  رکنی  گینگ  اور اس کو خریدنے والے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ اور 3 لاکھ روپے کے اصلی نوٹ ضبط کرلیا۔یہ گینگ اصلی نوٹ کے بدلے کئی گنا جعلی نوٹ دینے کا کام کرتی تھی

جگتیال ٹاؤن سی آئی کشور کی قیادت میں پولیس نے جعلی نوٹوں کے تبادلے میں ملوث اس  گینگ کو خفیہ  اطلاع پر جگتیال کے نئے بس اسٹینڈ علاقہ میں گرفتار کرلیا ۔ ٹاؤن سی آئی کشور کے مطابق منچیریال ضلع کے ڈنڈا پلی گاؤں کا شیکھر، جنارم کا رادھا کشن، گوداوری کھنی کا سرینواس گوڈ  نے ایک گینگ بنائی ۔اور ایلکاتورتی کے دو بھائی سری کانت اور  بکھشا پتی سے ربط پیدا کرتے ہوئے انھیں جعلی نوٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ گینگ  ماضی میں دفینہ کی تلاش میں کئی جگہ کھدائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقصان  ہوئے تھے اس نقصان کی پابجائی کرنے  کے لیے جعلی نوٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ۔جگتیال کے نئے بس سٹینڈ کے علاقہ میں جعلی نوٹ فروخت کرنے والے اور اسے خریدنے والے کو پولس نے گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کی ۔پولیس نے 15لاکھ روپے کے 500روپے کے  جعلی نوٹ اور 3لاکھ روپے کے اصلی نوٹ ضبط کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button